Thursday, 12 March 2020

AIOU RESULT CARD/AIOU DEGREE

AIOU RESULT CARD


ضروری معلومات بسلسلہ حصولِ ڈگری/رزلٹ کارڈ علامہ اقبال یونیورسٹی
وہ تمام سٹوڈنٹس جن کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ڈگری مکمل ھو چکی ھے اور ان کو ابھی تک اپنا رزلٹ کارڈ یا ڈگری نہیں ملی تو وہ اپنے رزلٹ کارڈ/ڈگری کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل باتوں پہ عمل کریں۔۔۔

سب سے پہلے AIOU کی ویب سائیٹ سے آن لائن چالان جنریٹ کر کے متعلقہ ڈگری کی فیس متعلقہ بینک میں جمع کرائیں۔



■متعلقہ ڈگری کی فیس ارجنٹ والی جمع کرائیں۔

*(کیونکہ نارمل والی فیس ختم کر دی گئی ھے)*

ویب سائیٹ سے ڈگری فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور احتیاط سے فِل کریں
*(خاص کر اپنے نام کے سپیلنگ اور تاریخ پیدائش ٹھیک سے لکھیں کیونکہ یہی نام اور تاریخ پیدائش آپ کی ڈگری پہ لکھا جائے گا)*


ڈگری فارم کے ساتھ جمع کرائے گئے AIOU والے اوریجنل چالان، میٹرک سے لے کر اپنی تمام ڈگریوں کے رزلٹ کارڈ اور اسناد دونوں کی تصدیق شدہ کاپیاں، ڈومیسائل اور شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی اور AIOU سے پاس کردہ ڈگری کا ویب سائیٹ سے سمسٹر وائز رزلٹ کا پرنٹ نکال کر تمام ڈاکومنٹس کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ارسال کریں۔
ڈاکومنٹس اس پتہ پر ارسال کریں
*بنام کنٹرولر امتحانات*
*شعبہ امتحانات، سرٹیفیکیٹ/ڈگری سیکشن، بلاک نمبر 3، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد۔۔

No comments:

Post a Comment